بسم اللہ الرحمن الرحیم
تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
ـــــــــــــــــ ـــــــــــــ ــــــــــــــ ـــــــــــ
اسوقت دنیا پر طائرانہ نظر ڈالی جائے تو پروپگنڈہ دعایات و الزامات اپنی ناک اونچی رکھنے اور ایک کو دوسرے سے کمتر و رذیل دیکھانے کا سیل رواں ٹھاٹھیں مارتا ہوا رواں دواں ہے چلیے اس کی ایک تازی مثال آپ کے سامنے تحریر کرتا ہوں ابھی آج یا کل کی خبریں اور سماجی ویب سائڈس اورکچھ لوگوں کی تحریریں گردش میں ہے کہ ہندوستان کے اندر کورنا وائرس کو بڑھاوا دینے اور اس کے پیر پسارنے کا اہم وجہ بنگلہ والی مسجد "مرکز تبلیغی جماعت نظام الدین دہلی "ہے
یہ بات گوش گزار کردوں کے ہر شئی کے دو پہلو ہوتے ہیں مثبت و منفی جہاں تک بات مرکز تبلیغی جماعت کی ہے تو یہ یاد رہے کہ اس کو نشانہ بنانا الکفر ملۃ واحدہ کا عکس جلی ہے البتہ کچھ ہمارے مسلم برادران بھی اس سے کچھ کم نہیں اور ایسا کیوں؟
تو اس کا جواب اگر یہ دیا جائے کہ کچھ مسلم برادران نے بھی اس دور پر آشوب و پر فتن میں اپنی آنکھوں سے مسلک و مذھب سلفیت و قاسمیت و ندویت و بریلویت کا عینک کو طاق نسیاں پر رکھنے سے گریزاں ہیں تو اے ہمدردان امت محمدیہ آپ کو ہو کیا گیا کیا اب بھی آپ کی سمجھ سے یہ کوسوں دور ہیکہ کے جو لوگ اخوت و محبت کا دم بھرتے ہیں اوراسکا راگ الاپتے ہیں وہ ہمارے حقیقی دوست نہیں کیونکہ ہماری آنکھوں نے کیا کچھ نہیں دیکھا ہمارے ذلیل و خوار ہونے میں ہمارے بالمقابل نے کیساجتن کیا اور وہ سب کچھ کر ڈالا جس کی توقع ایک جمہوری ملک سے نہیں کی جاسکتی تو آئیے ہم یکجا ہوجائیں اعتصام حبل اللہ کا درست عکاسی کریں اور اس موقع سے اپنی ساری رنجش و شکر رنجی کو بھلا کر اور آپسی صلاح و مشورہ سے ایک جوٹ ہوکر مرکز پر جو الزام عائد کیے جارہے ہیں اسے نگلٹ کریں تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ اسلام کے علمبردارن ہی اولو العزم اور اپنے دین متین کے حقیقی پاسبان ہیں جب انکے بارے میں منفی خیالات پنپے تو وہ چھینپ جائے کہ ہم نے سوچا کیا ہے. اللہ ہمارا حامی ہو رہے نام اللہ کا
تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد طاسین ندوی
یکم اپریل ۲۰۲۰ء

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں